بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

تلور کا شکار،قطری امیر کی دریا دلی،بلوچستان کے عوام کے دِل جیت لئے،بڑا کا م کردکھایا

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان کے قبائلی وسیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ قطری امیر کو شکار کے لئے جو علاقہ الاٹ کیا گیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں قطرکے امیر نے علاقے کے عوام کیلئے 10کروڑ روپے کی ایمبولنس دی ہے ،خود آمد پر وہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مزید اقدامات کرینگے جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئیگی۔

یہ بات وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خصوصی معاون سخی میر امان اللہ نوتیزئی سردار زادہ میر علی حیدر محمد حسنی نواب زادہ عبدالغیاث نوشیروانی ، سردار عبدالرشید ریکی ، نوابزادہ حبیب اللہ خان نوشیر وانی ، نوابزادہ عظیم خان نوشیر وانی ، حاجی زاہد خان ریکی ، نوابزادہ شیر یار نوشیر وانی ، میر فیصل نوشیر وانی ، حاجی عطاء اللہ محمد حسنی ، میر محمد اشرف اعلان زئی ، حاجی میر بخش سیاپاد ودیگر قبائلی و سیاسی عمائدین نے بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ ایک سینیٹر جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے دوسرے سینیٹر کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہیں قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد بن خلفیہ الثانی خاران اور واشک کا علاقہ تلور کے شکار کیلئے الاٹ ہونے پر جو ولولہ کر رہے ہیں وہ بے بنیاد اور غلط ہے جہاں تک نیشنل پارٹی اور ان کے رہنماؤں نواب محمد خان شاہوانی اور سینیٹر کبیر محمد شہی کا تعلق ہے تو ان نہیں خاران واشک میں مداخلت کا کوئی حق نہیں پہنچتا کیونکہ ان کا اس علاقے سے کوئی واسطہ نہیں ایک طرف وہ تلور کی نسل کشی کا واویلا کر رہے ہیں اور دوسری طرف ضلع پنجگور میں ان کے ایم پی اے اور وزیر عرب شیخ کا والہانہ استقبال کر کے انہیں بلوچی چادر اور بندوق تحفے میں دیتے ہیں یہ دغلی پالیسی نہیں تو کیا ہے ہمارا نواب شاہوانی اور کبیر محمد شہی سے یہ سوال ہے کہ پنجگور میں شکار قانونی ہے اور خاران ، واشک میں غیر قانونی اس دہرے معیار کی وجہ کیا ہے ان کے پیچھے ان کے کیا مقاصد ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل شیخ خلیفہ بن زیدان سلطان جوکہ ابوظہبی کے حکاکم ضلع خاران واشک شکار کے لئے آتے رہے ہیں اور انہوں نے ہمارے علاقے میں بے شمار ترقیاتی کام کر وائے ہیں جس سے ہم انکار نہیں کر سکتے ۔ بلکہ ان کے تہہ دل سے مشکور ہے گزشتہ 20سال سے وہ یہاں نہیں آر ہے اور نہ ہی وہ یہاں کوئی ترقیاتی کام کروا رہے ہیں لہذا ہمیں ان کا مزید انتظار نہیں کر سکتے یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ یہ ترقیاتی کام ہم پر کسی کا احسان نہیں بلکہ ہمارا حق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں ایم پی اے واشک کے ظلم سے نجات دلائیں جو سرکاری مشینری کو غریب کاشتکاروں اورمزدوروں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں اور قبائل کی اراضی کو اپنی نام پر غیر قانونی طورپر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…