پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

لاہور میں المناک سانحہ، 7 افراد جاں بحق ،8 کی حالت تشویشناک

datetime 11  جنوری‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ بتایا گیا ہے کہ محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب نجی کنسٹرکشن کمپنی کی تین منزلہ عمارت کے بالائی منزل پر اچانک آگ لگ گئی ۔ واقعے کے وقت دفتر میں 30سے 40افراد موجود تھے ،زیادہ تر افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم بالائی منزل پر رات کی شفٹ کرنے والے ملازمین سو رہے تھے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو کی مزید گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے بھرپور جدوجہد کے بعد تقریبا 3گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق اہلکارجب دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو وہاں 4افراد دم توڑ چکے تھے جبکہ 10 کی حالت انتہائی خراب تھی۔زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید 3زخمی دم توڑ گئے۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے، ان کے جسم 40سے 50فیصد تک جلے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آ گ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو کی 14سے 15گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق جس وقت آگ لگی اس وقت نائٹ شفٹ کرنے والے ملازمین سو رہے تھے ۔ فلور پر 10سے 12سلنڈر موجود تھے اور ان میں سے کچھ پھٹے ہوئے بھی ملے ہیں ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کوئی سلنڈر پھٹا ہو جس سے آگ لگی ،اس کے علاوہ فلور پر کپڑے کے خیمے بھی موجود تھے جس کی وجہ سے آگ کی شدت بڑھی تاہم ابھی آگ لگنے کی وجوہات بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا یہ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گی ۔

اس موقع پر پولیس حکام بھی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ لگتا ہے تاہم حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جبکہ عمارت میں موجود افراد کے بیانات بھی قلم بند کئے جائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…