لاہور ( این این آئی)عدالت نے 50سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو گرفتار کر نے کا حکم دیدیا , سیشن کورٹ نے 50سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو انہیں گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز سیشن کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے 50سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ سیشن کورٹ نے ان اہلکاروں کے وارنٹ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھجوا دیئے ہیں۔ سیشن کورٹ کی جانب سے سی سی پی او کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا پابند کیا جائے۔ اگر پولیس اہلکار عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کریں گے تو عام شہری کیا کریں گے۔