جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

قوم کو مبارکباد۔۔پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ سے بڑی خبر آ گئی؟

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

چشمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چشمہ ایٹمی بجلی گھرسی ٹو نے ایک ماہ سے زائد عرصہ کی سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور تعمیر و مرمت کے بعد کام شروع کر دیا، نیشنل گرڈ سسٹم سے منسلک 350میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی شروع ہو گئی۔ چشمہ نیوکلیئر حب بن گیا ایک وقت میں تین پاور پلانٹ چالو حالت میں کام کرنے لگے ہیں۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی ٹو جوکہ گذشتہ ماہ سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور مرمت کے لیے بند کر دیا گیا تھا ،36 دنوں کی بندش کے بعد چالو ہو گیا ہے۔ بجلی گھر کو چین اور پاکستانی انجینئرز نے وقت سے بھی پہلے مکمل کر دیا ہے جس نے 350 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع بھی کر دی ہے۔
اس وقت چشمہ میں تین ایٹمی بجلی گھر سی ون سی ٹو اور سی تھری کام کرہے ہیں جن سے ایک ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی حاصل کر کے نیشنل گرڈ سسٹم کو دی جا رہی ہے اس طرح چشمہ نیوکلیئر حب بن چکا ہے اور اس کا بجلی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں کلیدی کردار ہے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی فور بھی اپریل میں کام شروع کردیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…