پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

وعدہ کرتاہوں کہ میں آیا تو دنیا کی کوئی ٹیم کرکٹ میں پاکستان کو نہیں ہراسکے گی

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

بہاول پور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عمران خان نے کہاکہ کرکٹ ٹیم اس لیے نہیں ہارتی کہ ٹیلنٹ موجود نہیں،ملک میں ٹیلنٹ ہے لیکن کرکٹ اسٹرکچر موجود نہیں،حکومت آئی تو قومی کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرکے دکھاؤں گا۔وعدہ کرتاہوں کہ میں آیا تو دنیا کی کوئی ٹیم کرکٹ میں پاکستان کو نہیں ہراسکے گی۔

میں پریکٹس کر کر کے اچھا کھلاڑی بنا اور نواز شریف 30سال میں کرپشن کر کر کے کرپشن کا ماہر بن گیا ،،ہم 200 سال بھی کوشش کرتے تو پتہ نہیں چلتا کہ شریف خاندان نے اربوں روپے کی جائیدادیں کس طرح بنائیں لیکن پاناما لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد نوازشریف اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں، جھوٹ بول بول کر موٹو گینگ کے چہرے اتنے بدل گئے ہیں کہ ان کے ماں باپ بھی انہیں نہیں پہچانتے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت آئے گی تو میں کرکٹ اور کھیلوں کا نظام ٹھیک کرکے دکھاؤ ں گا، وعدہ کرتا ہوں دنیا کی کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی۔اتوارکو بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کیوں اتنی بری طرح ہاری۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس لیے نہیں ہارتی کہ یہاں ٹیلنٹ نہیں ہے، ٹیلنٹ بہت ہے، ہندوستان چھ گنا بڑا ملک ہے لیکن پاکستانی بولرز ہمیشہ بہتر ہوتے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کا سسٹم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹیلنٹ کو پالش نہیں کرسکتے، فکر نہ کریں، تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو میں کرکٹ اور کھیلوں کا نظام ٹھیک کرکے دکھاں گا، وعدہ کرتا ہوں دنیا کی کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا بیٹا پیسے چوری کر کے ملک سے باہر لے گیا ہے، 1999 میں وہ طالبعلم تھا اور صرف 2 سال میں اربوں روپے کما لیا۔پہلے دھرنے کے بعد سے ملک کی تقدیربدل چکی اور قوم میں شعور پیدا ہو چکا ہے ،کوئی بھی طاقت پاکستان کو عظیم ملک بننے سے نہیں روک سکتی۔وہ اتوار کو یہاں بہاول پور میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی جلسے سے خطاب کیا ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…