اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

پنجاب اور خیبر پختونخوا تیارہوجائیں،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /سکردو/مری /پشاور/کراچی (آئی این پی )ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جمالیے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے۔کشمیر،گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں ہر جگہ برف ہی برف جبکہ مالم جبہ میں ساڑھے چار، کالام میں ڈھائی ،وادی نیلم ،گلیات اور مری میں دو فٹ برف باری ہو ئی ، محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیش گوئی کی۔ ملک میں ہر طرف سردی کے ڈیرے ہیں ، پہاڑوں پر برفباری نے سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کو انجوائے کرنے پہنچی اور خوب ہلا گلا کیا۔ مال روڈ لوگوں سے کھچا کھچ بھر گیا ، بچے ، بڑے ، خواتین سب ہی موسم سے لطف اندوز ہوئے ۔ ملک کے دیگر پہاڑی علاقوں پر بھی برفباری کے بعد سیاحوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ موسم کی خبر دینے والوں نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ،اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں مزید بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی سردی ابھی جانیوالی نہیں ، کچھ دن تک اس کی شدت برقرار رہے گی۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت کم ہوا ۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی گیارہ تک گرگیا، قلات اور کوئٹہ میں منفی نو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گرمیوں میں شدید گرم رہنے والے نوابشاہ میں بھی سردی کی آمد ہوگئی،مچھلی فرائی کے اسٹالوں پررش بڑھ گیا۔ پنجاب کے بعض شہروں میں ایک روز پہلے ہونے والی بارش کے بعد سردی اور بڑھ گئی۔ ملکہ کوہسار مری میں تو برفباری نے سیاحوں کے مزے ہی کرادیے۔راستے بند ہونے کے باوجود برفباری کے شوقین بڑی تعداد میں مری پہنچے ہوئے ۔

پشاور اور کوئٹہ میں بھی موسم سرما کی مناسبت سے گرما گرم پکوانوں کا دور دورہ رہا۔بالائی علاقوں اور فاٹا میں برفباری کے باعث یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دئیے۔آزاد کشمیر کی وادیاں بھی برف سے ڈھک جانے کے بعد مزید دلکش مناظر پیش کرتی رہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…