جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

پی پی کے مرکزی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جبکہ پیش نہ ہونے پر عدالت نے شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ علیل ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں جس کیوجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہوسکے۔ نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پی پی رہنما جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے ہیں۔ اس لئے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ شرجیل میمن اور دیگر پر 5 ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ شرجیل میمن کے وکیل نے مزید کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اب شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع نہیں کی ہے۔اس سے قبل ہائیکورٹ نے 26 دسمبر 2016 ء تک شرجیل میمن کو ضمانت دی تھی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…