جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

منرل واٹر پینے والوں کیلئے بُری خبر،معروف واٹر پلانٹسیل،کیسا پانی فراہم کیاجارہاتھا؟افسوسناک انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی مختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کوٹ لکھپت میں اٹلانٹس پلس واٹر کو جاری کردہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،احاطے کی صفائی کی ناقص صورتحال ،،نمکیات کے ریکارڈ کی عدم موجودگی ،دوسرے برانڈز کی فلنگ ،نکاسی آب کے ناقص انتظامات ،ٹوٹے ہوئے فرش ،پانی کی لیکج روکنے کیلئے شاپنگ بیگز کے استعمال ،پانی کے معیار کو جانچنے کیلئے کسی بھی ٹیسٹ کی عدم موجودگی اور فلٹر چینج کے ریکارڈ کی عدم موجودگی پر احاطے کو سر بمہر کر دیا ۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے گلبہار کالونی میں حنیف برادران چپل کباب کو 23000 روپے اور ہجویری ہوٹل کو صفائی کی ناقص صورتحال پر 3500 روپے جرمانہ جبکہ ایم ایم عالم روڈ پر واقع جونی روکٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 15000 روپے جرمانہ کیا ۔

علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے جو ہر ٹاؤن میں کوسٹیئر بیکرز اینڈ سویٹس کا دورہ کرتے ہوئے زائدالمیعاداشیاء بیچنے پر 7500 روپے جرمانہ کیا ۔جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ میں واقع نورانی ریسٹورنٹ کو گندے فرش اور دیواروں ،گندی نالیوں ،گندے مصالحہ جات کے ڈبوں کی موجودگی پر 12000 روپے جرمانہ کیا ۔نشتر بازار میں کراچی سٹوڈنٹ بریانی اینڈ پکوان سنٹر کو 1500 روپے ، حافظ تکہ شاپ اینڈ باربی کیو کو جانوروں کی باقیات کی موجودگی اوردودھ سے بننی والی چیزوں کے ساتھ گوشت سے بنی اشیاء کی موجودگی پر 2000 جرمانہ اور تین دن کا نوٹس جاری کیا۔مینروا واٹر پلانٹ کی پراڈکشن اور فروخت کو سر بمہر جبکہ جی ٹی روڈ شالیمار میں لطیف گڈز اینڈ فیملی ریسٹورنٹ کو 6500 روپے جرمانہ عائد کیا ۔

داتا دربار کے علاقے میں الفلاح پان شاپ کو ممنوعہ بوتلوں میں دودھ رکھنے ،فوڈ لائسنس نہ ہونے ،اشیاء کو محفوظ کرنے کے غیرمناسب طریقوں کے استعمال پر200 لٹر کو موقع پر ضائع اور 5000 روپے جرمانہ جبکہ شہزاد (ندیم) سویٹس (پراڈکشن یونٹ ) میں زائدالمعیاد تیل کے استعمال ،چینی کے شیرے میں مری ہوئی مکھیوں کی موجودگی اور کھلی نالیوں کو نہ ڈھانپنے پر 100 کلو گرام خراب مٹھائیوں (لڈو،اندرسے ،برفی )،75 لٹر چینی کا شیرہ ،اور 66 لٹر غیرمیعاری تیل کو موقع پر ضائع کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…