پاناما کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور وار،شریف خاندان کو مقدمہ لڑنا بھی مہنگا پڑ گیا

7  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف نے وزیر اعظم اور انکے خاندان کے دفاع پر مامور وکلا کو دی جانے والی فیسوں کی تفصیلات مانگ لی۔پارٹی کی سینئر رہنما عندلیب عباس نے وکلاء فیسوں بارے معلومات کے حصول کے لیے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔حکومتی وزرا اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ریاستی وسائل کے غیر قانونی استعمال پر اہم سوالات بھی خط کا حصہ ہیں۔ہفتہ کو عندلیب عباس کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ذاتی مفاد کی خاطر ریاستی وسائل کا انتہائی بیدردی سے استعمال کرنے کی ایک پوری تاریخ رکھتے ہیں۔بتایا جائے وزیر اعظم پانامہ مقدمے کے اخراجات کہاں سے ادا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کے بچوں کا دفاع کرنے والے وکلا کو بھاری معاوضے کہاں سے ادا کئے جا رہے ہیں۔آئین کے آرٹیکل انیس-

اے اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت وکلا کو کی جانے والی ادائیگیوں کی مصدقہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔سپریم کورٹ وزیر اعظم اور انکے خاندان کی جانب سے ذاتی مفادات کیلئے ریاستی وسائل کے بے جا استعمال کا فوری نوٹس لے۔عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے تنخواہیں وصول کرنے والے وزیر کیوں قومی وسائل کے بل بوتے پر شریف خاندان کے دفاع پر مامور ہیں۔عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو شریف خاندان کے دفاع کیلئے کیوں برتاجا رہا ہے۔پی ٹی وی کے ذریعے نواز شریف کو قوم سے خطاب کی آڑ میں “ذاتی صفائیاں” پیش کرنے اور قیمتی ایئر ٹائم ضائع کرنے کا موقع کیسے دیا گی۔حکومت چودہ روز کے اندر تمام معلومات فراہم کرے۔(ع ع)

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…