اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل ARY نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن ارشد شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر غلام اسحاق خان نے 1993 ء میں نواز شریف کی حکومت شدید ترین کرپشن کے الزامات پر برطرف کی تھی۔ صدر غلام اسحاق خان نے کہا تھا حکومتی کرپشن کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔
ارشد شریف نے کہا کہ اس وقت بھی کرپشن کے کیسز سپریم کورٹ میں گئے تھے۔ اس وقت سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کی حکومت بحال کر دی تھی۔ اس وقت سپریم کورٹ کے ایک جج سجاد علی شاہ نے لکھا کہ سندھ کے وزیر اعظم کے لئے قانون الگ ہے اور پنجاب کے وزیر اعظم کیلئے قانون الگ۔ اس وقت جسٹس (ر) رفیق تارڑ اور سعید الزمان صدیقی کے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے جس وجہ سے وہ بعد میں صدر اور گورنر بھی بنے۔
سابق صدر غلام اسحاق خان نے 1993 ء میں نواز شریف کی حکومت کیوں برطرف کی؟ جسٹس رفیق تارڑ اور سعید الزمان صدیقی نے ایسا کیا ، کیا کہ بعد میں وہ صدر اور گورنربنے؟
7
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں