ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کررہا ہے اور ۔۔!،پاکستان نے سعودی عرب سے اہم مطالبہ کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان کی پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد اللہ مرزوق الزھرانی سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال ، تحریک آزاد ی کشمیر ،آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال ، اسلامی تعاون تنظیم کے امور، امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر سردار مسعود خان نے سعودی سفیر کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد نئی مزاحمتی تحریک میں اب تک 20ہزار افراد زخمی ہوئے ، سینکڑوں نوجوانوں کو قابض فوج نے شہید کر دیا ۔ تقریباً ایک ہزار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی آنکھوں کو پیلٹگن کے ذریعے زخمی کیا گیا۔ ڈیڑھ سو کے لگ بھگ نوجوان بصارت سے کلی طور پر محروم ہو چکے ہیں ۔ ساڑھے آٹھ سو نوجوانوں کی بینائی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ قابض فوج نے املاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے لوگوں کا کاروبار تباہ ہو گیاہے ۔ اب وہاں متمول شمار ہونے والے خاندان بھی فاقوں کا شکار ہیں۔ جان بچانے والی ادویات کی ترسیل بھی روکی گئی ہے۔ کرفیو میں نرمی کے باوجود صورتحال اب بھی خوفناک ہے ۔ حکومت آزاد کشمیر نے شہداء کے ورثاء خصوصاً بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی مالی مدد کے لیے ایک فنڈ قائم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام امت مسلمہ کا حصہ ہیں او آئی سی اور اسلامی ممالک ان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موثر سفارتکاری کر رہی ہے۔ دنیا کے اہم دارالحکومتوں کے لیے خصوصی ایلچی بھیجے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی ترجیحات متعین کر کے کام شروع کر دیا ہے۔ مسئلہ کشمیر گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد سعودی عرب نے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی چھتر کلاس کیمپس ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور دیگر ادارے سعودی عرب کی فراخدلانہ مدد کی بدولت تعمیر ہو ئے ہیں۔ جس پر ہم سعودی عرب کی عوام اور خادم حرمین شریفین کے شکر گزار ہیں ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے اکثر علاقوں میں مسلم ممالک انتشار کا شکار ہیں ۔ بعض گمراہ کن عناصر اسلام کا نام استعمال کر تے ہوئے دہشتگردی کر رہے ہیں ۔ امت مسلمہ کے قائدین خصوصاً مذہبی سکالرز اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ امت مسلمہ کو اس وقت اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ ہمارے باہمی نفاق سے دشمن فائدہ اٹھا کر ہمیں اندر سے کمزور کر رہا ہے۔ صورتحال کاادراک کر تے ہوئے معاملات سلجھانے کے لیے سعودی عرب قائدانہ کردار ادا کرئے ۔ او آئی سی مسلم اُمہ کی واحد نمائندہ تنظیم ہے ۔ جس کے پلیٹ فارم سے ہم باہمی تنازعات کو افہام و تفہیم سے حل کر سکتے ہیں۔ اور دیگر ممالک کے ساتھ مسائل کو بھی اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ کشمیریوں کے اصولی موقف اور حق خودا رادیت کی حمایت کی گئی ۔ اس میں سعودی عرب کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے ۔ اس موقع پر سعودی سفیر عبد اللہ مرزوق الزھرانی نے صدر آزاد کشمیر کو مسئلہ کشمیر اور کشمیر قوم کے حق خود ارادیت کے حوالے سے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کی کھل کر حمایت کی ہے۔ اور آئندہ بھی ہم اپنے بھائیوں کی سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…