پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر سے 31ویں نمبر پر آ گیا،برطانوی جریدہ

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (ن لائن)پاکستان واضح طور پر دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہاہے۔پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے ۔برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیاب ہو رہاہے ۔پاکستان کا سب سے بڑ ا شہر جس کی آبادی تقریبا 2کروڑ کے قریب ہے ،وہ تین سال قبر خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا لیکن اب وہ 31ویں نمبر پر آچکا ہے اور دن بدن نیچے جارہاہے

جس کا پورا کا پورا کریڈٹ سابق آرمی چیف جنرل راحیل کو جاتاہے جنہوں نے حکومت وقت کے ساتھ مل کر کراچی میں میجرجنرل بلال اکبر کی سرپرستی میں کراچی آپریشن شروع کروایا جس کے ذریعے شہر میں بھتہ خوروں ،دہشتگردوں ،ٹارگٹ کلرز کا قلعہ قمع کر دیا گیاہے جبکہ جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا اور پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے ہوئے ملک کی سرحدوں سمیت اندرونی تحفظ کو یقینی بنایا۔

جریدے سپیکٹیٹر کے مطابق 2013میں 2789افراد کو قتل کیا گیا جبکہ 2016کے پہلے 11مہینوں میں یہ تعدادکم ہو کر 592پر آ گئی ،2013میں کراچی میں 51بم دھماکے ہوئے اور 2016میں نومبر تک صرف 2دھماکے ہوئے ۔2013میں کراچی میں 78اغواءبرائے تاوان کے کیس درج ہوئے اور اگلے سال تک یہ تعداد 110ہو گئی لیکن گزشتہ سال یہ تعداد کم ہو کر صرف 19ہو گئی ہے اور کراچی میں تمام جرائم کو ختم کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…