بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

گندصفائی نہ کرانے والے ناظمین کے گھروں کے سامنے پھینکاجائے ،پرویزخٹک

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاہے کہ اگربلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں سے گندصاف نہیں کراتے توعوام گند اٹھاکران کے گھروں کے آگے پھینک دیں تاکہ انہیں احساس ہوسکے کہ عوام نے انہیں کس کام کےلئےاورکیوں منتخب کیاہے ۔

ورسک روڈپشاورپرصفائی مہم ’’گلونوپنچیورصفائی مہم ‘‘کے افتتاح کے موقع پرخطاب اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صفائی مہم کے تحت شہروں اوردیہات میں ڈمپنگ رائونڈزکے ذریعے گندگی کاصفایاکیاجائے گااوریہ ناظمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی کویقینی بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کوفنڈزجاری کئے جاچکے ہیں اوراب اگروہ کام نہیں کرتے تویہ ان کی نااہلی ہے ۔بلدیاتی انتخابات میںعوام نے نچلی سطح پرنمائندوں کاانتخاب اسی غرض سے کیاکہ وہ ان کی دہلیزپرمسائل حل کرسکیں ۔

انہوں نے کہاکہ دورہ چین مفید رہا۔خیبرپختونخواکےلئے وہاں سے بہت کچھ لے کرآیاہوں تاہم اس بارے میں ابھی نہیں بتائوں گابلکہ الگ سےبریفنگ دوں گا۔وزیراعلی نے کہاکہ جنگلات کاٹنے والے قوم کے مجرم ہیں ۔افسوس پشاورکے 80فیصد باسی آلودہ پانی پیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سے چھٹکارہ پانے کےلئے وسائل فراہم کردیئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…