منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ بد معاشی پر اتر آئی ،اعتزازاحسن کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑی دھمکی دیدی

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ثمینہ خالد گھر کی کی جائیدا د پر قبضہ کر لیا ہے ‘پو لیس نے قبضہ ختم نہ کیے تو پورے پنجاب میں شدید احتجاج کر یں گے ‘(ن) لیگ بد معاشی پر اتر آئی ہے اور پیپلزپارٹی کے فعال لوگوں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہی ہے ‘ثمینہ خالد گھر کی اور پیپلزپارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ کا اندراج انتقامی کاروائی ہے اس کوفورا ختم کیا جائے ۔ وہ ہفتے کے روز لاہور میں ثمینہ خالد گھر کی اور جنرل سیکرٹری پنجاب ندیم افضل چن کے ہمراہ ہنگامی پر یس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعلی شہبا زشر یف اور (ن) لیگ والے ایک بات سن لیں وہ ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے ہم انکے قوم کے سامنے بے نقاب کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ثمینہ خالد گھر کی نے پیپلزپارٹی میں ہمیشہ فعال رو ل ادا کیا ہے جسکی وجہ سے اب (ن) لیگ کی جانب ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پولیس نے خود ہی ثمینہ خالد کی جائیدا د پر قبضہ کیا ہے اور الٹا مقدمہ بھی انکے خلاف درج کروادیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ثمینہ خالد گھر کی اور پیپلزپارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ کا اندراج انتقامی کاروائی ہے اس کوفورا ختم کیا جائے اگر ایسا نہیں ہوگا تو پیپلزپارٹی (ن) لیگ والوں کی اس انتقامی کاروائی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کر یگی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…