لاہور (این این آئی ) پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت ضلعی انتظامیہ کے پرانے عہدے ختم کردیئے گئے ،153نئے عہدے قائم ، 2جنوری سے افسران اپنے نئے عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔
پنجاب حکومت نے نئے عہدوں کے فعال ہونے کا حتمی نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے 299پرانے عہدے ختم جبکہ 153نئے عہدے قائم ہو جائیں گے ، ای ڈی سی ہیڈ کوآرٹر کی 9آسامیاں بن جائیں گی ، گریڈ 18کے ای ڈی سی جنرل کی 36، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کی 36اوراے ڈی سی ریونیو کی بھی 36آسامیاں بن جائیں گی ۔
گریڈ 18کے ڈی او فنانس کی 36اورڈی او پلاننگ کی 35آسامیاں ختم ہو جائیں گی ، گریڈ 18کے ڈی او ایچ آر ایم کی 9، ڈی او کوآرڈینیشن کی 9آسامیاں،گریڈ 19کے ڈی او پلاننگ کی 1، گریڈ 18کے ای ڈی سی کی 36آسامیاں ،گریڈ 19کے ای ڈی او فنانس اور ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 36،36سیٹیں ختم ہو جائیں گی ،گریڈ 20کے ڈی سی اوز کی 16اور گریڈ 19کے ڈی سی اوز کی 20آسامیاں بھی ختم ہو جائیں گی ۔