ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دانیال عزیز کی وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے جواب دینے کی کوشش پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں پیر کی شام اپوزیشن اس وقت ہنگامہ آرائی شروع کر دی جب پانامہ لیکس کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے جواب دینے کی کوشش کی ۔ اس موقع پر ارکان نے نو نو اور چور چور کے نعرے لگائے ۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کو خود ایوان میں آ کر جواب دینا چاہئے تاہم دانیال عزیز کھڑے ہو کر بولتے رہے اپوزیشن کے نعروں سے ایوان ہنگامہ آرائی کا منظر پیش کرنے لگا اور کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔ سپیکر نے اپوزیشن ارکان کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی مگر اس کے باوجود اپوزیشن ارکان نے نو نو کے نعرے جاری رکھے ۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب تک وزیراعظم نواز شریف اس معاملے پر خود ایوان میں آ کر جواب نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ میری بات سنیں گے تو پتہ چلے گا کہ ہم سچ کہہ رہے ہیں یا آپ جھوٹ بولتے ہیں ۔

شیریں مزاری نے کہا کہ یہ سب جھوٹ بول رہے ہیں سچ بولنا سیکھیں جس پر دانیال عزیز نے کہا کہ آپ اپنی عمر دیکھیں اور حرکتیں، کچھ تو خیال کریں۔ سپیکر نے شیریں مزاری کے مسلسل بولنے پر کہا کہ شیریں صاحبہ اب بس کر دیں اور خاموش ہو جائیں ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ آپ وزیراعظم کو بلانے کی بات کر رہے ہیں بتائیں عمران خان کب آئیں گے۔ آپ تھوڑا حوصلہ اور صبر کا مظاہرہ کریں بیانات میں کوئی تضاد نہیں اور نہ ہی غلط بیانی کی گئی۔ عزیزیہ سٹیل ملز کے بارے میں تمام ثبوت دیئے جا رہے ہیں وزیراعظم نے یہاں واضح کیا تھا کہ جب بھی کوئی فورم بنے گا وہاں ثبوت پیش کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ اس وقت کاغذ لہرا لہرا کر الزامات لگاتے رہے ۔

وزیراعظم نے یہاں واضح کیا تھا کہ جب بھی کوئی فورم بنے گا وہاں ثبوت پیش کرینگے اس دوران تحریک انصاف کے لعل چند نے مداخلت کی کوشش کی تو سپیکر نے لعل چند سے کہا کہ آپ مسلسل مداخلت کر رہے ہیں جائیں پانی پی کر آئیں دانیال عزیز نے کہا کہ 3 اپریل کو پانامہ لیکس کا معاملہ سامنے آیا اور اپوزیشن نے وزیراعظم کو ایوان میں آ کر وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا تو وزیراعظم اس ایوان میں آئے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم حکومتی بنچز کی بات سننا چاہتے ہیں حکومت کی جانب سے کوئی ذمہ داری یقین دہانی کرا دے کہ وزیراعظم یہاں کب وضاحت دینگے ۔

ماحول کو بگاڑنا عوام کے مفاد میں نہیں ہم ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتے ۔ میں عمران خان کا وزیراعظم کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ ایوان میں آ کر عوام کے سوالوں کا جواب دیں جب تک جواب نہیں ملتا ہم عدالت اور عوام میں اس کا تذکرہ کرتے رہیں گے۔ پاناما اسکینڈل صرف ہمارا نہیں پورے پاکستان کا معاملہ ہے، ہم پاناما کا مقدمہ پارلیمنٹ میں لے کر آئے ہیں اور اس پر اپنا موقف سپریم کورٹ میں بھی پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ وزیر اعظم کی ساکھ کا سوال ہے جب تک وہ وضاحت نہیں کرتے ہم تکرار اور مطالبہ کرتے رہیں گے، جبکہ میں چیئرمین عمران خان کی طرف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعظم آئیں اور سچ بتائیں۔شاہ محمود قریشی کی بات مکمل ہونے پر ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کو بات کرنے کی اجازت دی، جس پر اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیااور نعرے بازی شروع کر دی۔ اپوزیشن اراکین کے ہنگامے پر حکومتی بینچوں سے بھی جوابات کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں اطراف سے ’گو نواز گو‘ اور ’گو عمران گو‘ اور چور چور کے نعرے لگائے گئے۔اسپیکر نے شاہ محمود قریشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ چاہتے ہیں کہ میں اجلاس ملتوی کردوں۔دانیال عزیز کے جواب کے دوران بھی تحریک انصاف کے ارکان مسلسل مداخلت کرتے رہے شیریں مزاری کی طرف سے شاہ محمود قریشی کو وقت دینے کے مطالبے پر سپیکر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پہلے تقریر کر چکے ہیں سپیکر نے شیریں مزاری سے کہا کہ اب آپ بڑی ہو گئی ہیں کتاب آپ کے سامنے ہے رول پڑھ لیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…