بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سابق نگران وزیراعظم کی سیاست میں واپسی،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(آئی این پی) سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2018کے عام انتخابات میں جیکب آباد کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208سے بھرپور حصہ لیں گے اور کہا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشورے کے بعد ایسا فیصلہ کیا ہے، سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کو جاری رکھنا ہے، شہر کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے انشا اللہ کامیاب ہوکر شہر کی تقدیر بدلیں گے ۔

وہ جمعرات کو ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر مسلم لیگ نواز سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑو، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالرحمن آفریدی،پریس کلب کے چیئر مین حاکم علی ایری، زاہد حسین رند ،میر انور خان رند، میر ذیشان خان پہنور، میر صابر خان کھوسو، انور علی خان سومرو، بشیر احمد سومرو ،ایوب سومرو،آصف علی بھٹی، محمد اسلم گولو، محمد موسیٰ چانڈیو، نین بھٹی، ذوالفقار علی اچکزئی اور دیگر بھی موجود تھے، محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں انشا اللہ عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر عوام کے مسائل کے حل کریں گے ، جیکب آباد شہر کی حالت بہت خراب ہوچکی ہے عوام بنیادی مسائل کا شکار ہے منتخب نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں کامیاب ہوکر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگی،

اس موقع پر مسلم لیگ نواز سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑ و نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ کردیا ہے ،وزراء کرپشن میں ملوث ہیں ترقیاتی منصوبوں میں ریکارڈ کرپشن کی جارہی ہے، جیکب آباد کی عوام کے ساتھ ہیں اور مخالفین کے لیے کبھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لیے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور عوام نے ہمیں بھرپور ووٹ دئیے اب 2018کے انتخابات میں بھی محمد میاں سومرو کے ساتھ ملکر حصہ لیں گے اور مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے ، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف واویلا کیا گیا کہ میں پیپلز پارٹی میں شامل ہورہا ہوں جو کہ بے بنیاد بات ہے ،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں عوام منتخب نمائندوں سے تنگ آچکا ہے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالرحمن آفریدی نے کہا کہ جیکب آباد کے صحافیوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو اجاگر کیا ہے مگر حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہوتی اس لیے عوام مسائل کا شکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…