جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ اے پی ایس! آرمی چیف نے پہنچتے ہی پہلا کام کیا کیا؟ جان کر آپ بھی داد دینگے

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی) سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا اے پی ایس پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا ‘ کور کمانڈر پشاور اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا اے پی ایس پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے پی ایس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ جب تک پاکستان کو امن کا گہوارہ نہیں بنائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ دہشت گردوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی‘ اے پی ایس کے شہداء کی قربانی نے قوم کو نیا جذبہ دیا‘ قوم اور عسکری ادارے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ جمعہ کو سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس پر حملہ ہماری جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش تھی۔ جب تک پاکستان کو امن کا گہوارہ نہیں بنائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اے پی ایس کے شہدا نے قربانی سے قوم کو نیا جذبہ دیا۔ شہید ہونے والے بچوں کے والدین کا درد سمجھ سکتا ہوں۔
آج کی تقریب کا مقصد ان شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور عسکری ادارے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ شہدا کے لواحقین کو سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ کوشش ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…