کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد ایک بار پھر تازہ ہوگئی۔ بھارت پھر باز نہ آیا ، کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی جس سے نوجوان شہید جبکہ 4 بچے زخمی ہو گئے۔
بھارتی فوج نے آج پھرکنٹرول لائن پر کوٹلی میں نکیال سیکٹر پر رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا ، بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس سے موہڑہ گاؤں کا رہائشی اسد شہید ہو گیا۔بھارتی فائرنگ سے گاؤں کے 4 بچے بھی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پاک فوج نے دشمن کو بھر پور جوا ب دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فون نے کنٹرول لائن پر موہڑہ گاؤں اور دھروتی میں فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے موہڑہ گاؤں کا رہائشی اسد شہید ہو گیا جبکہ دھروتی میں بھی فائرنگ سے نقصانات کی اطلاع ہے۔
بچوں پر حملہ بھارت نے سانحہ اے پی ایس کی یاد تازہ کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں