منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قطریوں کے بعد پاکستان نے ایک اور ملک کو تلور کے شکار کے اجازت نامے جاری کر دیئے

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے عالمی طور پر تحفظ شدہ نایاب پرندے تلور کے شکار کے لیے 3 سعودی شہزادوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کردیئے۔یہ اجازت نامے شکار کے سیزن کے دوران بلوچستان اور پنجاب میں تلور کے شکار کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجازت نامے پانے والوں میں تبوک کے گورنر اور سعودی عرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبد العزیز السعود مرحوم کے دو بیٹے شامل ہیں۔تلور ہر سال وسطی ایشیا کے سرد علاقوں سے نسبتاً گرم علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود کو بلوچستان کے ضلع آواران، نوشکی اور چاغی (شمال مغرب کے علاوہ) میں تلور کے شکار کی اجازت دی گئی ہے۔شہزادہ منصور بن سعود بن عبد العزیز السعود اور ان کے بھائی شہزادہ مِشعل بن سعود بن عبد العزیز السعود کو پنجاب کے ضلع لیہ میں شکار کے اجازت نامے دیئے گئے ہیں۔وزارت خارجہ نے یہ اجازت نامے سعودی سفارتخانے کے ذریعے جاری کیے، جن میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کے معززین کے شکار کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے متعلقہ صوبوں کی انتظامیہ کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔‘
ان اجازت ناموں کے ساتھ وزارت خارجہ کے ڈپٹی پروٹوکول چیف کی جانب سے جاری کردہ قواعد و ضوابط بھی بھیج دیئے گئے ہیں، جن کی نقول صوبوں کے متعلقہ حکام کو بھی فراہم کردی گئی ہیں۔اجازت ناموں کے تحت تلور کے شکار کے سیزن کے دوران شکاریوں کو 10 روز میں 100 تلور کے شکار کی اجازت ہوگی، جبکہ یکم نومبر سے شروع ہونے والا سیزن 31 جنوری 2017 کو اختتام پذیر ہوگا۔یاد رہے کہ گورنر فہد اس وقت توجہ کا مرکز بنے تھے، جب میڈیا کے ذریعے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سال 15۔2014 میں انہوں نے اپنے دورہ چاغی کے دوران تقریباً 2 ہزار 100 تلور کا شکار کیا۔کئی مظاہروں اور عدالتی مداخلت کے بعد وفاقی حکومت نے عربیوں کو شکار کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔تاہم 16۔2015 کے دوران شہزادہ فہد نے دوبارہ شکار کے سیزن کے دوران چاغی کا دورہ کیا اور جب میڈیا نے حکومت سے اس حوالے سے سوال کیا تو کہا گیا کہ شہزادے نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے علاقے کا دورہ کیا تھا۔
وفاقی حکومت عام طور پر عربیوں کو چاروں صوبوں میں شکار کی اجازت دیتی ہے اور سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سیاستدان اور بیوروکریٹس تلور کے شکار کے لیے آنے والے ان شکاریوں کا اپنے علاقوں میں استقبال کرتے ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…