اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادکے علاقے میلوڈی مارکیٹ میں کپڑوں کی دکانوں میں آگ لگ گئی جس کے شعلے دوردورتک دیکھے گئے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آگ رات گئے لگی جس کی وجہ سے دکانوں میں کوئی آدمی موجود نہیں تھاتاہم اس آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔فائربریگیڈکی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔