ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں ایک قانون منظورکیاگیاہے جس کے تحت اگرکوئی وزیربھی کرپشن میں ملوث پایا گیا یہ کرپشن پیسوں کی ہو ےا پھر کسی بھی قوم کا فائدہ حاصل کیا گیا ہو تو جرم ثابت ہونے پر دس سال کی جیل کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عرب میڈیاکے مطابق اس قانون کے تحت اگر کوئی وزیر ایسے جرم میں ملوث پایا گیا جس سے ریاست کو مالی معاملات میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا،انفرادی سطح پر لوگوں کے حقوق کو ضبط کرنا،چیزوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہونا، زمینوں کے کاروبار میں فائدے حاصل کرنا اور کسی بھی قسم مالی فائدہ حاصل کرنا قابل سزا جرم ہو گا۔یہ جرائم ذاتی حیثیت سے ہوں یا پھر کسی دوسرے کا فائدہ پہنچانے کے لیے دونوں برابر جرائم تصور ہونگے۔