کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے جنید جمشید کے نمازجنازہ کی ادائیگی سے قبل خصوصی بیان کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی ساری کمائیاں موت سے ضرب کھاتی ہیں تو سب کچھ زیرو ہو جاتا ہے۔ ساری دنیا کی دنیاوی عزتیں، شہرتیں، ساز و سامان سب کچھ ختم ہو جاتا ہے۔ میں ابھی تک اپنی زبان پر جنید کے جسد خاکی کا لفظ نہیں لا سکا کیونکہ مجھے ابھی تک ایسا لگتا ہے کہ جنید زندہ ہے۔
جنید جمشید کو جب مردہ کہا جاتا ہے تو میرے آنسو نکل آتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسان بہت جلدی زندہ سے مردہ ہو کر صفر ہو جاتا ہے۔ ہم آج اللہ کی امانت اللہ کو سونپنے آئے ہیں۔ جو مجمع جنید جمشید کی نماز جنازہ کیلئے اکٹھا ہوا ہے اتنا بہت سے علماء اور بڑے بڑے لوگوں کیلئے بھی نہیں ہوتا۔ مجھے جنید جمشید پر رشک آ رہا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں اگر کسی زندہ رکھنا ہوتا ہمیشہ کیلئے تو وہ اپنے نبی ﷺ کو زندہ رکھتا۔ جنید جمشید کا جنازہ ایسا ہے جو بادشاہوں کا بھی نہیں ہوتا۔
اللہ پاک دنیا میں اگر کسی کو زندہ رکھنا چاہتا توکس ایک ہستی کو زندہ رکھتا ؟ مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کس ہستی کا ذکر کیا ؟ ایمان افروز تحریر
15
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں