پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں واپسی کا اصل مقصد؟خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے بالاتر کوئی ادارہ نہیں ٗ پی ٹی آئی بار بار پارلیمنٹ میں واپسی آئین و جمہوریت کی فتح ہے ٗ تحریک انصاف کے ممبران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی وجہ سے واپس آئے ہیں ٗعمران خان کو نہ پارٹی کارکنوں اورنہ ہی اداروں کی عزت نفس کا خیال ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گھٹنوں پر بیٹھ اور پیٹ کے بل لیٹ کر پارلیمنٹ میں واپس آئی ہے۔ تحریک انصاف کے ممبران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی وجہ سے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو ڈی ریل کرنے کیلئے تمام ہتھکنڈے آزمائے ہیں، بنا شواہد کے میڈیا پر بار بار جھوٹ بولے اور جگ ہنسائی کے بعد انہیں پتہ چل گیا کہ کچھ بھی بارآور ثابت نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی ایسی سیاسی جماعت اور پا رٹی کے سربراہ پارٹی رہنماؤں کی عزت نفس پر ایسا سودا کرتے نہیں دیکھا جیسا تحریک انصاف والوں نے کیا۔

عمران خان کو نہ پارٹی کارکنوں اورنہ ہی اداروں کی عزت نفس کا خیال ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان 2014ء سے ایک ہی کام پر لگے ہوئے ہیں، پہلے دھاندلی کے الزامات پر انہیں حزیمت اٹھانا پڑی، اب پانامہ معاملے پر لگے ہوئے ہیں، کیس سپریم کورٹ میں ہے اسلئے اس معاملے پر بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران میں عزت نفس ہوتی تو بار بار پارلیمنٹ میں واپس نہ آتے۔ پارلیمنٹ سے بالاتر کوئی نہیں ، یہ بیس کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے جو شخص پارلیمنٹ کی عزت نہیں کرتا وہ اپنی تذلیل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین سمیت سب کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں۔ تحریک ا نصاف والے اپنے آپ کو میڈیا پر زندہ رکھناچاہتے ہیں۔ عمران خان کی سیاست سے گزشتہ چار سالوں میں تحریک انصاف کو بے حد نقصان اٹھانا پڑا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں میرے حلقے سے پی ٹی آئی کو 78 ہزار ووٹ ملے اب یہ حال ہے کہ ان کو میئر کیلئے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی نہیں ملے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج آئینی ادارہ ہے پچھلے پانچ سالوں میں ادارے کا وقار بلند ہوا، فوج کیخلاف نازیبا زبان بولنا عمران خان کا وطیرہ ہوسکتا ہے لیکن میرا نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تقریباً چار سال گزر گئے ہیں حکومت کے اور ایک سال خیر عافیت سے گزر جائے گا۔ گزشتہ چار سالوں میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی میں کمی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، وزیراعظم ہر میدان میں فتح یاب ہو رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…