لاہور( این این آئی) آرمی پبلک سکول کے شہدا ء کی دوسری برسی کل ( جمعہ) کو منائی جائے گی ۔ اس دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کی جائے گی ۔سانحہ اے پی ایس کی مناسبت سے مختلف مقامات پر بھی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے نتیجے میں سکول کے بچوں اور اساتذہ سمیت 142 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد پاک فوج نے ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا ۔