جینیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں اس وقت ہتھیاروں کی زیادتی کے حوالے سے بڑے زور و شور سے آواز اٹھائی جا رہی ہے ۔ پاکستان بھی اس سلسلے میں پیش پیش ہے ۔ ’’ ایٹم برائے امن ‘‘ دنیا کی امن پسند قوموں کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نعرہ بھی ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو روایتی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن(سی سی ڈبلیو سی) کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو روایتی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ اس کنونشن کی صدر ہوں گی،پاکستان کوکانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں متفقہ طور پر صدرمنتخب کیا گیا ہے،روایتی ہتھیاروں پر پابندی کی 5ویں جائزہ کانفرنس 16دسمبر تک جاری رہے گی،کنونشن کے تحت روایتی ہتھیاروں پر پابندی کے معاملات دیکھے جاتے ہیں۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر شدید رد عمل بھی دیکھنے میں آرہا ہے ۔
پاکستان ہتھیاروں کے ایک ایسے عالمی ادارے کا صدر منتخب ہو گیا کہ سن کر بھارت آگ بگولا ہو جائے گا
13
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں