پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جنید جمشید مجھے کیا کہتے رہے۔۔۔! معروف گلوکارفاخرکا انکشاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معروف گلوکار فاخر محمود نے کہا ہے کہ جنید جمشید کومیں نے پہلی بار ایک کانسرٹ میں دیکھا تھا،تب سے میں ان کا فین ہوں ٗجب میں اس فیلڈ میں آیا تو ہم نے امریکہ ، یورپ ،انگلینڈ اور بہت سے ملکوں میں ایک ساتھ شوز کئے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنید جمشید کو دیکھ کر مجھے موسیقی کا شوق ہوا، سولو آرٹسٹ کے طور پر ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ٗ

ہماری دوستی بھی اچھی تھی اور ہم نے ایک ساتھ پوری دنیا میں شوز کئے اور کئی پرفارمنس بھی کیں۔فاخر محمود نے کہاکہ جنیدبھائی جب میوزک آرٹسٹ سے مبلغ بنے توتب بھی وہ میرے رابطے میں تھے ٗمیں نے سب اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا ہے۔ہم نجی محفلوں میں بھی ساتھ ہی ہوتے تھے ، وہ بہت ہی نرم دل کے مالک تھے ،کبھی کسی بات کا غصہ نہیں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب جنید بھائی سنگر تھے تب بھی بہت اچھا اخلاق تھا اور بعد میں بھی ان کا اخلاق ویسا ہی رہا،وہ سب کے ساتھ پیار سے پیش آتے تھے۔جنید بھائی نے مجھے بہت بار تبلیغ دی،وہ مجھے کہتے رہتے تھے کہ میں بھی اسی راہ کی طرف آجاوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…