جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بہاولنگر ،(ن) کے مقامی رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کی جواں سالہ ملازمہ پراسرار طور پر ہلاک

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونگہ بونگہ (این این آئی)بہاولنگر مسلم لیگ (ن) کے مقامی رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کی جواں سالہ ملازمہ پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی،آصف شاہ نعش کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا، ورثاء نے بیٹی نبیلہ کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی نواحی بستی کھچی کے رہائشی غلام فرید کی 15سالہ بیٹی نبیلہ جو کہ مقامی مسلم لیگی ایم این اے حلقہ 188سید اصغر شاہ کے بیٹے آصف شاہ کے گھرملازمہ تھی کی اچانک ہلاکت ایک معمہ بن گئی۔نبیلہ کے والد غلام فرید نے ایم این اے کے بیٹے آصف پر مبینہ قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بیٹی تقریباََ ڈیڑھ سال سے آصف اصغر شاہ کے گھر ملازمہ تھی ،

منگل کی شام اچانک انکو آصف شاہ کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی کہ اس کی بیٹی کے پیٹ میں درد ہے اور وہ ڈسٹرکٹ اسپتال بہاولنگر کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہے۔غلام فرید کے مطابق وہ جب موقع پر پہنچا تو اس کی بیٹی مردہ حالت میں ایمرجنسی وارڈ میں موجود تھی جبکہ اس کے ارد گرد مالکان میں سے کوئی بھی موجود نہ تھا۔ غلام فرید کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے بیٹی کو زہر دینے کے شک کا اظہار کیا تو مقامی پولیس نے پہلے پہل تو حیل و حجت سے کام لیا مگر میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی پی او بہاولنگر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی سخت ہدایات پر 4گھنٹوں کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم پوسٹمارٹم کیلئے پہنچ گئی اور پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…