اسلام آباد(نیوزڈیسک)چترال روانگی سے پہلے تیرہ نومبر کو جنیدجمشید نے ٹوئٹر پر کیا شیئر کیاتھا؟حیرت انگیز انکشاف، تفصیلات کے مطابق معروف نعت خواں جنید جمشید کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہ طیارہ حادثہ میں اپنی اہلیہ سمیت جںابحق ہوگئے ہیں، جنید جمشید تبلیغ کے لئے چترال گئے تھے ،حیرت انگیز طورپر جنید جمشید نے چترال روانگی سے پہلے تیرہ نومبر کو ٹوئٹر پر ایک دعا شیئر کی تھی جس کاترجمہ یہ ہے۔
اے اللہ میں آپ سے اچانک کے خیر کا سوال کرتاہوں
اور میں اچانک کے شرسے آپ کی پناہ مانگتاہوں
What a beautiful dua .
Pl never miss reading it once during the day once in the eve @mypalanpuri . Spread it pic.twitter.com/bEcr3lWW8T— Junaid Jamshed (@JunaidJamshedPK) November 14, 2016
خدا کی قدرت کہ جنید جمشید کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہو گیا جیسا کہ وہ محسوس کررہے تھے ، جنید جمشید کے بھائی اور پارٹنر سمیت متعدد افراد اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ جنید اس طیارے میں سوار ہوئے تھے مگر تاحال ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی، ریسکیو اہلکاروں نے پانچ افراد کی نعشیں طیارے کے ملبے سے نکال لی ہیں۔