اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مجھے لگتا ہے کہ قطری شہزادےکے بعد نواز شریف کو بچانےاِس اہم ملک کی شخصیت پاکستان پہنچیں گی

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نے آج ثبوت دینے کی ذمہ داری شریف فیملی پر ڈال دی۔ اب کہیں نوازشریف خود کو بچانے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ بلا لیں۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو پانامہ کیس سے آزادی دلانا چاہتے ہیں۔ ہمارے مدمقابل صرف نواز شریف نہیں بلکہ پوری حکومت ہے۔ ہمارے وکلا نے عدالت میں ثابت کیا کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں قوم سے خطاب میں جھوٹ بولا۔ عمران کا مزید کہنا تھا فلیٹ خریدنے کے لئے رقم کہاں سے کہاں گئی کسی کو پتہ نہیں۔ حسین نواز نے 74 کروڑ روپے نواز شریف کو 5 سال میں بھیجے اور اس پر ٹیکس نہیں دیا تاہم ہمارے خیال میں 74 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کر کے بھیجے گئے۔ مریم نواز زیر کفالت تھیں یا نہیں اب دیکھتے ہیں ان کا جواب کیا آتا ہے۔ عمران نے پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سماعت میں واضح ہو گیا تحریک انصاف کے وکلاءنے پوری تیاری کی ہوئی تھی ۔ عمران نے کہا سپریم کورٹ کے پاس اب اتنا مواد آگیا ہے کہ وہ پانامہ کیس کا فیصلہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا بہتر احترام کرتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ 9 ماہ سے لٹکے ہوئے معاملے کا فیصلہ موجودہ بنچ ہی کرے تاکہ ملک پانامہ کیس سے نکل کر آگے بڑھ سکے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…