اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

جانتے ہیں پاکستان کی اس بیٹی نے کیا زبردست اعزاز پاکستان کے نام کر دیا ؟ جان کر آپ بھی فخر کریں گے

datetime 7  دسمبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی) دہشت گردی سے متاثرہ صوبے خیبرپی کے کی پولیس اہلکار رافعہ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کا حصہ بننے والی پہلی پاکستانی اور ایشیائی خاتون بن گئیں۔ 7 سال قبل پولیس فورس جوائن کرنے والی 29 سالہ رافعہ بم ڈسپوزل یونٹ میں 15 روز کی ٹریننگ کے بعد باقاعدہ بم ڈسپوزل کا کام شروع کریں گی۔31 اہلکاروں کے ہمراہ خاتون اہلکار کو نوشہرہ کے اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ میں بموں کی اقسام، شناخت اور ناکارہ بنانے کے حوالے سے تربیت دی جائیگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے باہمت پولیس کانسٹیبل رافعہ نے کہا کہ جس دن وہ پولیس فورس جوائن کررہی تھیں اس دن بھی سیشن کورٹ کے نزدیک دھماکا ہوا تھا، اس دھماکے نے بھی ان کے حوصلے کو پست نہیں بلکہ بلند کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ یونٹ اس لیے جوائن کیا کیونکہ آئے دن خیبر پی کے میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور پاکستان اور ایشیاءمیں آج تک کسی خاتون کو رضاکارانہ طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا حصہ بنتے نہیں دیکھا گیا۔ رافعہ نے کہاکہ جس طرح اللہ نے انہیں اس فورس کی بدولت ملک میں عزت اور مقام عطا کیا ہے اس سے پوری دنیا انہیں پہچانتی ہے ¾ان کی خواہش ہے کہ پاکستان اور پولیس فورس کا مثبت تاثر عملی طور پر پوری دنیا میں پہنچایا جا سکے۔ پاکستان صرف میرا ملک نہیں ہے بلکہ میرا گھر ہے، پاکستان کی عوام میری فیملی ہے اور میں اپنی فیملی کے لیے قربانی دوں یہ میرے لیے قابل فخر ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…