کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مقابلے کے سب سے بڑے امتحان سی ایس ایس بارے انتہائی حیران کن خبر یہ ہےکہ رواں برس ہوے والے امتحان میں 97 فیصد طلبا فیل ہو گئے ہیں ۔ امتحان میں ناکامی تو ایک عام سی بات ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات میں بیٹھنے والوں کیلئے سب سے پہلی اہم ترین جو سمجھی جاتی ہے وہ انگریزی ہے تاہم 97فیصد افرا د انگیریزی میں ہی فیل ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2015ء کے نتائج جاری کر دیے ہیںجس میں 97 فیصد امیدوار امتحان میں فیل ہوگئے ہیں، صرف 3 فیصد امیدوار سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کر سکے، پہلی پانچ پوزیشن میں سندھ کا کوئی بھی امیدوار شامل نہیں ہے۔ امتحان میں ملک بھر سے 12176 افراد شریک ہوئے۔ صرف 379 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیا جبکہ ان میں سے 11 امیدوار زبانی امتحان میں فیل ہوگئے۔ 368 امیدواروں نے مقابلے کا اعلیٰ ترین امتحان پاس کیا۔ کامیاب 238 امیدواروں کو مختلف وفاقی گروپس میں گریڈ 17کی ملازمت کی سفارش کی گئی ہے۔ سی ایس ایس کے امتحان میں 40 فیصد خواتین امیدوار کامیاب رہیں۔ ابتدائی 10 کامیاب امیدواروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ سندھ سے صرف 63 امیدوار سی ایس ایس کا امتحان پاس کرسکے۔ نتائج کے مطابق سندھ کے شہری علاقوں سے صرف 21 امیدوار مقابلے کے اعلی ترین امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دیہی سندھ کے 41 امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔
سی ایس ایس کے نتائج منظر عام پر ۔۔ 97فیصد امیدوارکس مضمون میں فیل ہو گئے ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ



















































