اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ایک چھوٹے سے علاقے کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی یہ چار بہنیں آج کس حال میں ہیں اور کیا کرتی ہیں ؟

datetime 7  دسمبر‬‮  2016 |

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) سچ ہی کہتے ہیں کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ بس لگن ، جذبہ اور عزم ہونا چاہیے جس کے ساتھ کو ئی بھی بڑے سے بڑا مقصد اس قدر آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی چار بہنوںنے عزم و ہمت کی نئی مثال قائم کر دی ۔ غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی ان چار بہنوں کو عزم وہمت کی روشن مثال کہا جائے تو بے جانا ہوگا۔ ان چاروں بہنوں نے انتہائی محدود وسائل کے ساتھ سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کی لیکن مقابلے کے امتحانات پاس کئے اور آج یہ چاروں محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
معروف اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سکھر شہر کی ایک کچی آبادی سے تعلق رکھنے والی بہنیں کشمالہ بھٹی، کومل بھٹی اور ماریہ بھٹی سندھ پولیس میں جبکہ شمائلہ بھٹی ریلوے پولیس میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان قابل اور باہمت لڑکیوں کے والد محمد انور بھٹی پلمبر کا کام کرتے ہیں جبکہ ان کی والدہ ساجدہ بی بی لیڈی ہیلتھ ورکر ہیں۔ دو کمروں پرمشتمل مکان میں پروش پانے والی ان ہونہار بیٹیوں کے والد محمد انور کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں لیکن بیٹیوں کی کامیابی نے ان کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ ان کی چاروں بیٹیاں بھی پولیس سروس کو اپنا فخر قرار دیتی ہیں۔ وہ ناصرف دل و جان سے قوم کی خدمت کرنے کا عزم رکھتی ہیں بلکہ ملازمت کی ذمہ داریوں کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے لئے بھی کوشاں ہیں۔
یکے بعد دیگرے پولیس محکمے کو جوائن کر نے والی یہ چار بہنیں ان لوگوں کیلئے ایک مثال ہیں جو یہ سمجھتے ہیںکہ وطن عزیز پاکستان بس کرپشن اور کالے قانون کی سلطنت ہے ۔ یہ بھی ٹھیک کہ مملکت خداد اد میں طاقت اور رشوت کا دور دورہ ہے تاہم یہی وہ ملک ہے جہاں محنت کو اوڑھنابچھونا سمجھنے والے غریب مگر محنتی لوگ ایسے ایسے عہدوں پر جا پہنچے ہیں جہاں کے خواب ہر انسان دیکھا کرتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…