جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

دودھ کی رکھوالی پر بلا ۔۔!پانامہ لیکس کیس،شیخ رشید احمد کے مزاحیہ دلائل ،وکیلوں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے دلائل میں پرمزاح جملوں پر ججز صاحبان سمیت کورٹ روم میں موجود تمام افراد مسکراتے رہے،دلائل مکمل کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور وکلاء نے شاباش دی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے دلائل میں کہا کہ شریف خاندان کے وکلاء جن 12ملین کا ذکر کر رہے ہیں،ان میں اتنی برکت ہے کہ 20سالوں سے آج تک ختم ہی نہیں ہورہے،

عارضی طور پر غائب ہوتے ہیں،پھر نکل آتے ہیں،پانامہ کیس کو زبردست ریٹنگ ملتی ہے ،رات کو ٹی وی پروگراموں میں بیٹھے ہیں تو 7کروڑ80لاکھ لوگ دیکھ رہے ہیں،اتنی ریٹنگ معزز ججز کی وجہ سے ہمیں مل رہی ہے،خدارا دودھ کی رکھوالی پر بلا نہ بٹھائیں۔شیخ رشید نے پرمزاح اور برجشہ جملوں پر ججز صاحبان سمیت کورٹ روم میں موجود تمام افراد مسکراتے رہے،جب شیخ رشید اپنے دلائل مکمل کرنے کے بعد نشست پر براجمان ہوئے تو بابر اعوان نے ان کی نشست پر جاکر پیٹ تھپتپائی ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی شیخ رشید کو شاباش دی۔(خ م+ار)



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…