منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشر یف پاکستان میں جاسوسی کر نیوالے بھارت کے حاضر سروس کرنل کا نام زبان پرکیوں نہیں لاتے؟اعتزازاحسن نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکمران کمیشن مافیا بن چکے ہیں ‘(ن) لیگ قطر‘ترکی اور مودی کے حکمرانوں سے دوستی ملک نہیں ذاتی مفادات کیلئے کرتے ہیں جمہو ریت ہماری سیاست اور شہادت ہماری منز ل ہے مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ شہادتیں پیپلزپارٹی دیں اور لڈو رائے ونڈ والے کھائے‘ (ن) لیگ نے ایل این جی ‘نندی پور ‘میٹرو جیسے منصوبوں میں بڑا بڑا’’ٹانکہ ‘‘لگایا ہے ‘نوازشر یف کو بتانا ہوگا کہ انکے پاس پیسہ کہاں سے آیا ہے ؟

پانامہ لیکس کا حکمرانوں کا حساب دینا پڑ یگا ‘نوازشر یف آج بھی پاکستان میں جاسوسی کر نیوالے بھارت کے حاضر سروس کرنل کا نام زبان پرنہیں لاتے انکی زبان کو لکنت پڑ جاتی ہے ‘نوازشر یف بھارتی جاسوس کا نام لیں میں50ہزار بلائنڈ ایسوسی ایشن کو دوں گا ۔ بلاول ہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میٹر و جیسے بڑ ے بڑے منصوبے اس لئے بناتی کیونکہ انکو ایسے منصوبوں سے بڑ اکمیشن ملتا ہے (ن) لیگ کے ترکی اور قطرجیسے ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ ذاتی تعلقات ملک اور قوم کیلئے نہیں ذاتی مفادات کیلئے ہوتے ہیں کبھی (ن) لیگ کو بچانے لبنان کا امیر ترین وزیر اعظم آتا ہے تو آج پانامہ کے معاملے میں قطر ی شہزادہ انکی مدد کو آگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں 32سال سے حکمرانی کر رہی ہے مگر آج ہسپتال اور عوام کی صحت کی سہولتوں کی صورتحال پوری قوم کے سامنے ہے ۔ اعتزاز احسن کے جمہو ریت ہماری سیاست اور شہادت ہماری منز ل ہے مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ شہادتیں پیپلزپارٹی دیں اور لڈو رائے ونڈ والے کھائے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے اور ملکی تقدیر بدلیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…