لاہور (آئی این پی) حکومت نے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016ملک بھر میں نافذ کر دیا‘پراپرٹی کے ڈی سی، ایف بی آر ریٹ میں فرق کے برابر کالا دھن سفید ہو سکے گا۔ مسلح افواج، رینجرز، پولیس شہداکا قانونی وارث ودہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016کے تحت 3 فیصد ٹیکس ادائیگی پر خریدار غیر قانونی جائیداد کو قانونی بنا سکے گا اور غیر منقولہ جائیداد خریداری پر 3 فیصد ٹیکس رقم کے فرق پر دینا ہو گا۔
پراپرٹی کا فائلر انویسٹر فائلر قیمت کا2 فیصد انکم ٹیکس اداکرے گا جبکہ نان فائلر اویسٹر قیمت کا 4 فیصد انکم ٹیکس ادا کرے گا اسی طرح یکم جولائی 2016سے پہلے خریدی گئی غیرمنقولہ پراپرٹی سے متعلق شق بھی شامل کی گئی ہے جس کے تحت غیرمنقولہ پراپرٹی 3 سال میں فروخت پر5 فیصد کیپٹل گین ٹیکس ہو گا جبکہ 3 سال بعد غیر منقولہ پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں ہو گامسلح افواج، رینجرز، پولیس شہداکا قانونی وارث ودہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ وفاقی، صوبائی ملازمین کے ورثا کیلئے بھی ایسا پلاٹ فروخت کرنے پر استثنیٰ ہو گا ودہولڈنگ ٹیکس کا استثنیٰ صرف حکومت سے ملے پلاٹ فروخت کرنے پرہوگا۔