کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرسندھ جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی کی طویل علالت کے باعث وفاقی حکومت نے سندھ میں گورنرکی تبدیلی پرغورشروع کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق گورنرسندھ جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی کی طویل علالت کے باعث وفاقی حکومت نے سندھ میں گورنرکی تبدیلی پرغورشروع کردیاہے ۔
وفاقی حکومت نے نئے گورنر سند ھ کے ناموں پر غو رشروع کردیا آئندہ چند روزمیں نئے گورنرکی تقرری عمل میں آجائے گی جس کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ دو ماہ کے مختصر عرصے میں دو گورنروں کو تبدیل کیا گیا ہو۔ طویل عرصے تک گورنر سندھ رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد کے بعد سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ کاعہدہ تفویض کیا گیا تھا تاہم وہ حلف اٹھانے کے دوسرے روز ہی وہ علیل ہیں
ڈاکٹر وں کے مطابق سعید الزماں صدیقی کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور انہیں منصوعی تنفس کے سہارے زندہ رکھا جارہا ہے۔تاہم ابھی تک کسی اہم شخصیت کانام سامنے نہیں آیاہے ۔