اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

لاڑکانہ میں الیکشن،تمام کوششیں ناکام،بلاول کا مقابلہ کس سے ہوگا؟اعلان ہوگیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کولاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207سے بلامقابلہ منتخب کرانے کی پیپلزپارٹی سندھ کی کوششیں ناکام ہوگئیں، این اے دوسوسات پرپیپلزپارٹی کے دیرینہ حریف جے یوآئی کے خالد محمود سومرو کے صاحبزادے راشد محمود سومرو نے بلاول کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کولاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسوسات سے بلامقابلہ منتخب کراکے قومی اسمبلی میں پہنچانے اورانہیں قائد حزب اختلاف بنوانے کے پی پی کے ارمانوں پراس وقت اوس پڑگئی جب حکومت سندھ کے ایک مشیراورپیپلزپارٹی سندھ کی ایک اہم شخصیت کے جے یوآئی سے بیک ڈوررابطے ناکام ہوگئے اورگذشتہ دوہفتوں سے ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز نہ ہوسکیں ۔ بلاول بھٹو کی والدہ شہید بے نظیربھٹو کے مقابل این اے دوسوسات لاڑکانہ سے ہربارانتخاب میں حصہ لینے والے جے یوآئی سندھ کے سابق سیکریٹری جنرل مرحوم علامہ ڈاکٹرخالد محمود سومرو کے صاحبزادے اورجے یوآئی سندھ کے موجودہ سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے بلاول بھٹو کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرکے بلاول بھٹو کوبلامقابلہ کامیاب کرانے کی پیپلزپارٹی کی چال ناکام بنادی ۔

انتہائی معتبرترین ذرائع کے مطابق علامہ راشد محمود سومرو کی جانب سے بلاول بھٹو کے مقابل الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے اب جے یوآئی کے قائد مولانافضل الرحمن سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے لاڑکانہ کی سطح پرسومروخاندان کومنانے میں ناکامی کے بعد پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت پرمرکزی قیادت نے برہمی کا اظہارکیا ہے اورہدایت کی ہے کہ بلاول بھٹو کوہرصورت این اے دوسوسات لاڑکانہ سے بلامقابلہ منتخب کرایا جائے ۔ پیپلزپارٹی سندھ کی ناکامی کے بعد اب پیپلزپارٹی کے مرکزی قیادت نے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس سلسلہ میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سربراہ آصف علی زرداری جے یوآئی (ف ) کے قائد مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرکے انہیں لاڑکانہ کی نشست پربلاول بھٹو کے مقابل امیدوارنہ لانے پرآمادہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…