اسلام آباد(آئی این پی)ایئر چیف مارشل سہیل امان نے 4جدید سپر مشاق طیارے خصوصی تقریب میں نائجیریا کے سپرد کر دیے ، پاکستان معاہدے کے تحت 10سپر مشاق طیارے نائجیریا کو فراہم کرے گا ۔ پیر کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان نے 4جدید سپر مشاق طیارے نائجیریا کے سپرد کر دیے ، یہ طیارے خصوصی تقریب میں نائجیرین فضائیہ کے سپرد کئے گئے ،
پاکستان معاہدے کے تحت 10سپر مشاق طیارے نائجیریا کو فراہم کرے گا ۔یہ طیارے جدید گلاس کاک پٹس اور ماحولیاتی کنٹرول کے نظام سے لیس ہیں ۔پاکستان اور نائجیریا کے مابین طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ گزشتہ ماہ ابوجہمیں طے پایا تھا، اس معاہدے کے تحت پاک فضائیہ ، نائجیرین فضائیہ کو تربیت اور تکنیکی تعاون بھی فراہم کرے گی اس سے نائجیریا کو طیاروں کی فراہمی اور ملکی دفاعی صنعت کے لئے نئے مواقع میسر آئیں گے ۔