جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانیوں کو پٹرول کس چیز کی ملاوٹ کرکے فراہم کیاجارہاہے؟ حیرت انگیزانکشاف،بڑے سکینڈل نے سر اُٹھالیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) سینٹ کی ذیلی کمیٹی پٹرولیم میں پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او ) کے حکام نے انکشاف کیا ہے پٹرول میں مٹی کا تیل ( کیروسین آئل) کی ملاوٹ کر کے بیچا جا تا ہے،مٹی کے تیل کی قیمت کو بڑھایا جائے تاکہ ملاوٹ کو رو کا جا سکے،کمیٹی نے ملاوٹ اور ناقص کوالٹی کا پٹرول بیچنے میں ملوث پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کی اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی کے کنونئیر تاج محمو آفریدی کا کہنا تھا کہ اوگرا بری طرح ناکام ہو گیا ہے جس کے باعث اور لوڈنگ ملاوٹ ہو رہی ہے ،پی ایس اوکے بھی غیر قانونی آؤٹ لیٹس ہیں اگر ریگولیٹر اور سترہ او ایم سیز اپنا کام ایمانداری سے کریں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔پیر کو سینٹ کی ذیلی کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس سینٹر تاج محمد آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔سینیٹر تاج محمد آفریدی نے کہاکہ ایسی آئل مارکیٹنگ کمپنیون کو پٹرول پمپ لگانے کی اجازت کیون جن کے پاس آئل اسٹوریج کی سہولت نہیں۔

اوگرا بطور ریگو لیٹر کمزور ہے ۔اوگرا حکام نے آگاہ کیا کہ گزشتہ ایک دہائی میں خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو 6 کروڑ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا، بغیر اجازت پٹرول پمپس لگانے بغیر اجازت پٹرول پمپ لگانے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ۔کنوینئر کمیٹی نے کہاکہ آپ لائسنس معطل کرتے ہیں کمپنیاں پھر بھی کام کرتی رہتی ہیں , کراچی سے آئل کنٹینر مقرر کردہ حد سے زائد فیول اٹھا کر چلتے ہیں۔صرف کمپنیوں کی تعداد بڑھانے سے کارکردگی اچھی نہیں ہوتی۔پی ایس او حکام نے پٹرول میں ملاوٹ کی تصدیق کر ے ہوئے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ پٹرول میں مٹی کا تیل ملایا جا رہا ہے، اگر مٹی کا تیل مہنگا کر دیا جائے تو ملاوٹ نہیں ہو گی، رکن کمیٹی یوسف بادینی نے کہاکہ اگر قیمتیں ہی بڑھانی ہیں تو آپ لوگ کیا کر رہے ہیں،ملاوٹ روکنے کیلئے پی ایس او کی انسپکشن ٹیمیں اور ادارے موجود ہیں۔

پی ایس او حکام نے پیٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ کی تصدیق کر دی پی ایس او حکام نے کہاکہ قیمت کم ہونے کے باعث مٹی کا تیل ملایا جا رہا ہے ۔ پی ایس کے شیئرز کو آخری ہفتے میں کیپ کر دیا جاتا ہے جبکہ باقی او ایم سیز کو کام کی اجازت دی جا تی ہے جس سے ادارے کو نقصان ہو رہا ہے ملک بھر میں یکساں قیمت کے نظام پر کئی او ایم سیز کو اعتراض ہے اس پر نظر ثانی کی جائے جبکہ کمیٹی کو اوگرا حکام کی جانب سے بتا یا گیا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چھ کروڑ روپے سے زاہد کا جرمانہ کیا گیا خلاف ورزی پر کئی پیٹرول پمپس کے لائسنس معطل کیے کچھ کو سیل کیا گیا کمیٹی حکام کی جانب سے حد سے زیادہ لوڈنگ اور سٹوریج کی سہولت نہ رکھنے والے پیٹرول پمپس کی خلاف ورزی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ۔( و خ )



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…