پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

2018میں پاکستان کا صدر کون؟ اوروزیراعظم کون بنے گا؟ حیرت انگیز پیش گوئی کردی گئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) 2018میں بلاول وزیر اعظم اور آصف علی دوبار صدر بنے گاپیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشر یف جا رہا ہے نوازشریف جا رہا ہے ‘ پاکستان کا منتخب وزیر خارجہ ہوتا ہارٹ آف ایشاء کانفر نس میں ہا ں ہاں نہ کر تا مودی کو جواب دیتا ‘ہارٹ آف ایشاء کانفر نس میں پاکستان کا جو حشر ہوا ہے وہ سب نے دیکھا نوازشر یف مودی کے دوست تھے اور آج بھی ہیں ‘سرتاج عزیز بھی انکی سوچ کے مطابق ہاں ہان کرتے ہیں ورنہ افغان دوست کو بھی ہارٹ آف ایشاء میں جواب دیتے ‘نوازشر یف کی وجہ سے کشمیرکے ایشو کو بھی نقصان ہو رہا ہے اگر ہم نے نوازشر یف کو نہ روکا تو ملک کواور نقصان ہوگا ‘(ن) لیگ کو میٹر وٹرین بنانے ‘سٹیل کا ٹھیکے لینے اور گھروں میں بیٹھنے میں دلچسپی ہے ان کو ملک سے کوئی غر ض نہیں ‘خیبرپختونخواہ ‘کوئٹہ اور وسیب جل رہا ہے اس لیے میں کہتاہوں جاگ پنجاب جاگ تیری پگ کو لگا کیا شر یفوں کا داغ ‘ 2018میں صدر ‘وزیراعظم اور وزراء اعلی بھی پیپلزپارٹی کے ہی ہوں گے‘میں وزیر اعظم ہوں گا آصف زداری کو پھر صد بنائیں گے‘ نیشنل ایکشن پلان (ن) لیگ ایکشن پلان بن چکا ہے دہشت گردوں کے خلاف فوج ‘غر یب عوام اور پیپلزپارٹی لڑ رہی ہے وزیر داخلہ تو ملا مسعود کی ہلاکت پر آنسوبہاتے رہے ہیں ‘ ‘نوازشریف اب بھی امیرالمومنین بنناچاہ رہے ہیں ‘ (ن) لیگ ناکام لیگ ہے ،اس کا دہشت گردوں کیساتھ این آراو ہے‘(ن) لیگ نے گلگت کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کی مخالفت میں دہشت گردوں کو کھڑا کیا ‘ اے پی ایس میں دہشت گردی کے بعد وزیر داخلہ دہشت گردوں کو پکڑ نے کی بجائے ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کو پکڑ نے میں لگے رہے اور سندھ میں نیشنل ایکشن پلان کو حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا ہے ‘پنجاب میں صرف سیاست کر نے نہیں بلکہ پنجابی سیاست پر جمہوری قبضہ کرنے آیا ہوں (ن) لیگ لاہورمیں میٹرو پر200ارب لگتی ہے مگر گلگت کے عوام کو 10روپے بھی دینے کو تیار نہیں ‘بلاول بھٹو کے آنے سے سندھ میں تبدیلی آئی ہے پارٹی میں بھی تبدیلی نظر آتی ہے آئندہ انتخابات میں سندھ میں کلین سویپ کر یں گے‘سندھ حکومت ہوٹل میں لگنے والے واقعے کی تحقیقات کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں ۔وہ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر اور گلگت کے کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے۔

وہ سوموار کے روز بلاول ہاؤس لاہور میں گلگت کے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سید خورشید شاہ ‘سید یوسف رضاگیلانی ‘قمر الزمان کائرہ اور گلگت کے صدر امجد ایڈوکیٹ’اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چوہدری یاسین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں ہمارے لیے سیاست جہا د اور عشق ہے ہم سیاست زراور زمین کیلئے قوم کی خدمات کیلئے کرتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے میں پنجاب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پورا ملک جل رہا ہے اس لیے پنجاب کو جاگناہوگا کیونکہ پنجاب کی پگ کو ’’شر یفوں کا داغ ‘‘لگ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اور مودی میں دوستی تھی اور آج بھی ہے جسکی وجہ مسئلہ کشمیراور پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے میں کہتاہوں نوازشر یف جا رہاہے نوازشریف جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشاء کا نفر نس میں مودی ہمیں گالیاں دیتا رہا مگر ہمارے سر تاج عزیز نے انکو کوئی جواب نہیں دیا اگر پاکستان کا وہاں با اختیار اور منتخب کردہ وزیر خارجہ ہوتا تو سر تاج عزیز کی طر ح ہاں ہاں کر نے کی بجائے مودی کیساتھ ساتھ افغان دوست کو بھی جواب دیتا مگر دنیا میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے ٹر مپ صدر بن رہا ہے لیکن پاکستان کے پاس وزیر خارجہ ہی نہیں اگر ہمارے پاس وزیر خارجہ ہو تا تو صرف پاکستا ن نہیں خطے میں بھی امن ہوتا۔ پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو شہید کی پارٹی نے اس ملک میں ضیاء الحق اور مشرف کو شکست دی ہم شر یف برداران کو بھی ایک نہیں کئی بار شکست دے چکے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں بھی انکو شکست دیں گے عوام میرے ساتھ ہوں گے تو ہم آصف علی زرداری کو بھی دوبار صدر بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے متفقہ طور پر بننے والا نیشنل ایکشن پلان (ن) لیگ کا ایکشن پلان بن چکا ہے اور وزیر داخلہ خود نوازشر یف کی جگہ وزیر اعظم بننے کیلئے دہشت گردوں کے ساتھ این آر او کر تا ہے اور جو دہشت گرداے پی ایس میں ہمارے معصوم بچوں کا نشانہ بناتے ہیں ہماری ماؤں بہنوں کو شہید کرتے ہیں یہ انکو پکڑ نے کی بجائے نیشنل ایکشن پلان کو بھی (ن) لیگ کے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتے ہیں اور آج بھی سندھ میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے ہیں اور (ن) لیگ جب بھی دہشت گردی کے خلاف کوئی بات کر تی ہے تو اس کا مقصد بھی سیاسی فائدہ حاصل کر نا ہوتا ہے حقیقت میں دہشت گردوں کے خلاف فوج ‘غر یب عوام اور پیپلزپارٹی لڑ رہی ہے وزیر داخلہ تو ملا مسعود کی ہلاکت پر آنسوبہاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے گوادرپورٹ چین کے حوالے کر کے سی پیک کی بینادرکھی مگر (ن) لیگ نے اس پیک کے اس منصوبے کو بھی متنازعہ بنا دیا ہے ہم آصف زداری کو پھر صدر بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صرف سیاست کر نے نہیں بلکہ پنجابی سیاست پر جمہوری قبضہ کرنے آیا ہوں‘نوازشریف اب بھی امیرالمومنین بنناچاہ رہے ہیں مگر ہم انکو عوام طاقت سے شکست دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…