ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانامہ کیس کا نتیجہ ،ایازصادق نے پیش گوئی کردی

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا نتیجہ اچھانکلے گا ، بلاول بھٹو منتخب ہو کر اسمبلی آئیں انہیں خوش آمدید کہیں گے ، بھارت کشمیر کی وجہ سے بے بس اور پریشان ہے، پاکستان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی اور دہشتگردی کا بھی موثر جواب دیا ، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرنا کوئی حیرانگی کی بات نہیں ، اسے ایشو نہ بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہندوستان بے بسی کے عالم میں ہے، مقبوضہ کشمیر میں بے گنا لوگوں کو مارا گیا ہے۔ پاکستانی افواج بھارت کو زیادہ منہ توڑ جواب دیتی ہے۔ بھارت میں کرنسی بحران سے پوری قوم کادھیان اس طرف چلا گیا لیکن ہمیں ہر صورت اقوام عالم کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا نتیجہ اچھا نکلے گا۔ سی پیک بڑا منصوبہ ہے، آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہوں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گئے۔ ماضی میں 15سے 16گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی تاہم اب صورتحال مختلف ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی میں بل لائیں گے۔ جو اینکرز لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہپں،ان کے خلاف بھی بل لائیں گے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین اور ورکرز کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری منتخب ہو کر ایوان میں آئیں، ہم ان سے حلف بھی لیں گے اور خوش آمدید بھی کہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے لاہور میں بسنت منانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاتل ڈور کے خاتمے اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرنا کوئی حیرانگی کی بات نہیں۔ اسے ایشو نہ بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…