کراچی (این این آئی)حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے ، جس کے مطابق سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے سندھ کلچر ڈے پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کو دہشتگردی کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیاہے۔
جس کے مطابق سندھ کلچر ڈے کے موقع پر دہشتگرد کلچر ڈے کی مناسبت سے صوبے میں نکلنے والی ریلیوں، پبلک مقامات یا موسیقی کے پروگراموں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے میں سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ان اطلاعات کے پیش نظرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے چاہئیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے کا تدارک کیاجا سکے۔
خیال رہے کہ سندھی کلچر ڈے 4 دسمبر کو سندھ بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، مختلف شہروں میں سندھ کلچر ڈے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔