لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تحریک انقلاب کے غازی علم الدین ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا ہے کہ عوام غریب سے غریب تر اور ارکان اسمبلی امیر ہوتے جا رہے ہیں۔
حکومت سالانہ تین سو ارب روپے کی کرپشن کا اعتراف کر چکی ہے، ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے اور سپیکر قومی اسمبلی سے غیرحاضر ایم این ایز کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔