اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

بھتہ وصولی کیلئے12 دہشت گردوں کو کراچی پہنچا دیاگیا،اہم کمانڈرسمیت 5گرفتار،خوفناک انکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کالعدم تحریک طالبان نے بھتہ صولی کے لئے 12دہشتگردشہرکے اندرداخل کردیئے ہیں جن میں سے سات دہشتگردوں کوتلاش کیاجارہاہے اورپانچ دہشتگرد گرفتارکئے جاچکے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے گرفتارکالعدم تنظیم طالبان کے گرفتاردہشتگرد نے خوفناک انکشافات کرتے ہوئے بتایاکہ بھتہ وصولی کیلئے 12 دہشت گردوں پر مشتمل دہشت گرد گروپ کراچی پہنچ گیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق 5 دہشت گرد گرفتار ہوگئے ہیں، جب کہ 7 دہشتگردوں کوتلاش کیاجارہاہے ۔حکام کے مطابق گرفتار طالبان کمانڈر تاج الدین نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا کہ آپریشن ضرب عضب سے کالعدم تنظیمیں مالی بحران کا شکار ہیں اور وہ رقم کیلئے کراچی آنے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔تاج الدین نے بتایا کہ وہ خودکش بمبار تیار کرنے کا ماہر اور دو مرتبہ تربیت حاصل کر چکا ہے، جب کہ اکبر اور آصف اسے سہولت فراہم کرتے تھے.

محکمہ انسداد دہشتگردی نے کہاہے کہ کراچی میں پانچ لڑکوں کوگرفتارکیاگیاہے جوکہ مبینہ طورپراس کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔گرفتاردہشتگردوں نے انکشاف کیاہے کہ ان کوکراچی کے تاجروں اوردیگرامیرافراد سے بھتہ وصولی کاٹاسک دے کربھیجاگیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…