اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں اپنی خدا ترسی کی وجہ سے مشہو رمرحوم عبد الستار ایدھی کی انسانیت کیلئے گراں قدر خدمات کی وجہ سے ان کا نام رہتی دنیا تک قائم رہے گا ۔عبدا لستار ایدھی کی وفات کے بعد انکا بنایا ایدھی فائونڈیشن جو اس حوالے سے بھی مشہور تھا کہ چندہ اور عطیات کے حوالے سے مرحوم ایدھی جیسے امدادد کیلئے نکلتے تو لوگ انہیں یوں چندہ دیتے کہ مقررہ وقت سے پہلے ہی امید سے زیادہ پیسے جمع ہو جاتے تاہم اب ایدھی فائونڈیشن پر برا وقت آن پڑا ہے اور ایدھی مرحوم کے بیٹے فیصل ایدھی چندہ اور عطیات کے حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کو چلانے میں ادارے کے منتظمین کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ادارے کو عطیات اکھٹا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل ایدھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے والد عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ادارے کو ملنے والے فنڈز اور عطیات میں بہت کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث انسانی خدمت اور امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عبدالستار ایدھی کے اعزاز میں پاکستان اسلامک ایسوسی ایشن (پی آئی ایم اے) کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ والد کی وفات کے بعد ادارے پر مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ ہم ایدھی فاؤنڈیشن کو چلانے میں معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دیں۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود ان کے والد عبدالستار ایدھی کا مشن کبھی ختم نہیں ہوگا۔
ایدھی فائونڈیشن پر برا وقت آن پڑا ۔۔۔ فیصل ایدھی سخت پریشان
28
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں