بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دو ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل،ایک پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )پیمرا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فاضل جج پر بہتان تراشی کرنے پر دن نیوز کا لائسنس 30 یوم، نیو ٹی وی کا لائسنس سات یوم کے لیے معطل کردیا ، دونوں ٹی وی چینلز پر دس لاکھ روپے جُرمانہ کردیا گیا ،سچ ٹی وی کو اعلیٰ عدلیہ کیخلاف ایک کالر علی نواز کے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر دس لاکھ روپے جُرمانہ۔مورخہ 19 نومبر 2016ء ؁ کو پیمرا نے تین سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو اعلیٰ عدلیہ اور فاضل جج کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ تجزیہ و تبصرہ کرنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اظہار وجوہ نوٹس جاری کیا اور 26 نومبر 2016ء ؁ کو جواب دائر کرنے اور پیمرا میں حاضر ہو کر اپنا موقف پیش کرنے کا کہا۔

مورخہ 26 نومبر 2016ء ؁ کو تینوں چینلز نے پیمرا کو اپنا تحریر ی جواب پیش کیا تاہم چینلز نمائندگان اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔تینوں ٹی وی چینلز کا تحریری جواب اور موقف سننے کے بعد پیمرا نے دن نیوز چینل کا لائسنس 30 روز کے لیے معطل کر دیا اور دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا اور ادائیگی 15 دن میں کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر 2016ء ؁ دوپہر12بجے سے ہو گا ۔ چینلز کو معطلی کے بعد نشریات بحال کرنے پر اپنی غلطی پر واضح انداز میں معافی بھی نشر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پیمرا نے نیو ٹی وی کے اظہارِ وجوہ نوٹس اور چینل کے تحریری جواب اور موقف سنتے ہوئے چینل کا لائسنس 7یوم کے لیے معطل کر دیا۔

فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر 2016ء ؁ دوپہر 12بجے سے ہو گا۔ نیو ٹی وی پر مزید دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اورادائیگی 15 دن میں کرنے کا حکم دیا گیا۔ پروگرام کے اینکر احمد قریشی پر لازم ہو گاکہ اگر وہ نیو ٹی وی یاکسی بھی چینل کے کسی بھی پروگرام میں شامل ہوا تو وہ اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنے پر واضح طور پر معافی مانگیں گے ۔پیمرا نے سچ ٹی وی کے نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چینل پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور چینل کو 15یوم کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…