منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخواہ پولیس نے اشارہ توڑنے پر روکا توANP کے اہم سیاسی رہنماء نے پولیس پر پستول تان لی، جواب میں پولیس نے کیا ، کیا؟

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیر لوئر(آئی این پی ) تیمرگرہ میں چالان کرنے پراے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد گل نے ٹریفک پولیس اہلکار پرپستول پر تان لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیرلوئرمیں اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد گل گزشتہ روزسگنل توڑکرنکلے تو ٹریفک اہلکارنے انہیں روک کرچالان کردیا۔ چالان کرنے پراے این پی رہنماء آپے سے باہر ہوگئے اور ٹریفک پولیس اہلکارکو دھمکی دیتے ہوئے نہ صرف اس پر پستول تان لیا بلکہ پولیس اہلکارکا گریباں بھی پکڑلیا۔ وہاں موجود لوگوں نے اے این پی رہنما کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا اور پھر وہ وہاں سے روانہ ہو گئے۔ ڈی پی اولوئردیرکاشف ذوالفقارکا کہنا ہے کہ محمد گل کو گرفتارکرکے پستول بھی برآمد کرلی گئی ، ان کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔دوسری جانب اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد گل کی جانب سے پولیس اہلکار پر اسلحہ تاننا انتہائی افسوسناک فعل ہے اور ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد گل اے این پی کا رہنما نہیں صرف کارکن ہے لیکن ان کے خلاف پارٹی قوانین کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا، اے این پی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیتی۔


152 by thezed-lad

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…