اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کی دوسری منزل سے گر کربچہ شدید زخمی ہو گیا ۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کی دوسری منزل سے 5سالہ بچہ گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔بچے کی والدہ نے اس کی حوالگی کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنین نامی بچہ سپریم کورٹ کی دوسری منزل پر موجود تھا اور کھڑکی کے پاس کھڑا تھا کہ اچانک زمین پر آگرا۔ حادثہ کھڑکی کا شیشہ نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔