لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عیسائی میاں بیوی کو زندہ جلانے والے 5مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ ر ادھاکشن کیس کی سماعت کی اورفریقین کے دلائل سننے کے بعد عیسائی میاں بیوی کواینٹوں کےبھٹے میں پھینک کر زندہ جلانے
والے 5مجرموں کو 2دو بار سزائے موت دینے کا حکم سنادیا جبکہ عدالت نےاس کیس میں نامزد 93ملزموں کو رہا کرنے کے احکامات بھی سنائے ۔واضح رہے کہ کوٹ رادھاکشن کے نواحی گائوں چک 59میں لوگوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں عیسائی میاں بیوی کوبھٹے میں زندہ پھینک دیاتھااوراس مقدمے کاچالان پولیس نے 2014میں عدالت میں پیش کیاگیاتھاجس کااب عدالت نے فیصلہ سنادیاہے ۔